: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،18جنوری(ایجنسی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیپت اللہ نے آج کہا کہ ہندستانی مسلمان دہشت گردی کے سخت خلاف ہیں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو اور اس لعنت کی کسی بھی صور ت میں تائید نہیں کرتے۔ شیعہ ، سنی سمیت مسلمانوں کے مختلف ملکوں سے وابستہ علما اور مذہبی رہنماوں کے ایک وفد کے ساتھ اور یقین دہانی کے بعد محترمہ ہیپت اللہ نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ وفد نے دہشت گردی کے خلاف مودی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا
اظہار کیا اور اقلیتوں ، خاص طور پرمسلمانوں کی ترقی و بہبود کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کی بہبودی اسکیموں کے سلسلہ میں اطمینان کا اظہار کیا۔ شیعہ عالم دین مولانا کوکب مجبتیٰ عابد کی قیادت میں آئے 22 رکنی علما کے وفد نے محترمہ ہیپت اللہ سے ملاقات کے دوران پوری دنیامیں مسلمانوں کو درپیش مسائل، خاص طور پر مشرق وسطی میں انتہائی اذیتوں میں مبتلا مسلمانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور اس کے خلاف کارروائی حکومت کی جدوجہد کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔